جو یوں بنائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
جو یوں بنائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
خدا کے سائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
وہاں کی خاک کسی نور سے بنی ہوگی
جہاں سے آئے ہیں عورت نماز اور خوشبو
بہت کٹھن ہے سمانا زمیں کے رنگوں میں
مگر سمائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
ہوا ہے عصر سے مغرب کے درمیان کا وقت
فضا پہ چھائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
ہر ایک چیز کسی نے بنائی ہوگی مگر
بنے بنائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
جو کائنات نے دیکھے نہیں تھے پہلے کبھی
وہ خواب لائے ہیں عورت نماز اور خوشبو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.