آسمانوں سے زمینوں پہ جواب آئے گا
آسمانوں سے زمینوں پہ جواب آئے گا
ایک دن رات ڈھلے یوم حساب آئے گا
مطمئن ایسے کہ ہر گام یہی سوچتے ہیں
اس سفر میں کوئی صحرا نہ سراب آئے گا
یہ جوانی تو بڑھاپے کی طرح گزرے گی
عمر جب کاٹ چکوں گا تو شباب آئے گا
کب مری آنکھوں میں خوں رنگ کرن اترے گی
رات کی شاخ پہ کب عکس گلاب آئے گا
زرد مٹی میں گھلی سبز توانائی نجیبؔ
اب ذرا آنکھ لگی ہے تو یہ خواب آئے گا
- کتاب : Ibaraten (Pg. 43)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.