آگے سرک رہے ہیں کہ سکتہ بھی ہے عجب
آگے سرک رہے ہیں کہ سکتہ بھی ہے عجب
دیوار و در کو شوق تماشا بھی ہے عجب
شاید اداس شاخوں سے لپٹا ہوا ملے
اپنی گلی میں اس کا ٹھکانہ بھی ہے عجب
بکھرے حروف جوڑ کے لکھ دو کوئی تو نام
اس دل کے دکھ عجب ہیں مسیحا بھی ہے عجب
حرف وصال حرف گماں تک نہ بن سکا
تہذیب جاں میں غم کا مداوا بھی ہے عجب
بھیجی ہیں اس نے پھولوں میں منہ بند سیپیاں
انکار بھی عجب ہے بلاوا بھی ہے عجب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.