گیت
دلچسپ معلومات
یہ گیت فلم 'پڑوسن' (1968)میں استمعال ہوا تھا، جسے راہل دیو برمن نے کمپوز کیا |
مرے سامنے والی کھڑکی میں
اک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے
افسوس یہ ہے کہ وہ مجھ سے
کچھ اکھڑا اکھڑا رہتا ہے
جس روز سے دیکھا ہے اس کو ہم شمع جلانا بھول گئے
دل تھام کے ایسے بیٹھے ہیں کہیں آنا جانا بھول گئے
اب آٹھ پہر ان آنکھوں میں
وہ چنچل مکھڑا رہتا ہے
مرے سامنے والی کھڑکی میں
اک چاند کا ٹکڑا رہتا ہے
برسات بھی آ کر چلی گئی بادل بھی گرج کر برس گئے
ارے اس کی ایک جھلک کو اے حسن کے مالک ترس گئے
کب پیاس بجھے گی آنکھوں کی
دن رات یہ دھڑکا رہتا ہے
میرے سامنے والی کھڑکی میں۔۔۔۔
- کتاب : Kulliyat-e-Majrooh Sultanpuri (Pg. 182)
- Author : Majrooh sultanpri
- مطبع : Alhamd Publications
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.