پریم سویرا
چمک چمک کر سورج ابھرا چھایا پریم سویرا
میں نے دیکھا روپ نرالا دل میں اپنے تیرا
شام کی چڑیاں پنکھ پسارے گیت سناتی آئیں
سانجھ پڑے ندیاں بھی رک کر شور مچاتی آئیں
بالم تیری چوکھٹ پر ہے میرا رین بسیرا
چمک چمک کر سورج ابھرا چھایا پریم سویرا
میں نے دیکھا روپ نرالا دل میں اپنے تیرا
یہ دن اور یہ رات کا چکر یہ جینا یہ مرنا
یہ مندر مسجد یہ شوالے کیا کیا قصے کرنا
پیارے تیری سمرن جپنا دھرم ہے اب تو میرا
چمک چمک کر سورج ابھرا چھایا پریم سویرا
میں نے دیکھا روپ نرالا دل میں اپنے تیرا
چھوٹا سا اک بیج زمیں میں کیا کیا رنگ دکھائے
ابھرے پھوٹے پھول کھلائے دنیا کو مہکائے
دنیا تو نے مجھ سے بسائی باغ ہوں میں بھی تیرا
چمک چمک کر سورج ابھرا چھایا پریم سویرا
میں نے دیکھا روپ نرالا دل میں اپنے تیرا
میرا پیارا میرے تن میں جلوے دل کے اندر
کس کو ڈھونڈوں کس کو دیکھوں من ہے خود اک مندر
اس مندر میں وہ ہے ہر سو اس کا اک میں ڈیرا
چمک چمک کر سورج ابھرا چھایا پریم سویرا
میں نے دیکھا روپ نرالا اپنے دل میں تیرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.