پہلا تارا
وہ پہلا پہلا تارا
فلک سے پکارا
کہ دن ہوا آخر
اجالا ہے مسافر
اب آیا اندھیارا
وہ پہلا پہلا تارا
وہ تارا نیند کا پیغام
راحت کی خبر لایا
وہ ساری رات جاگے گا
ہمارا بن کے رکھوالا
بکھیرے اجیارا
بجا کے اکتارا
وہ لوری سنائے
وہ ہم کو سلائے
سلائے جگ سارا
وہ پہلا پہلا تارا
یہ سورج چاند تارے یہ ہوا یہ پھول یہ پتے
یہ سب پیغام دیتے ہیں مگر ہم سن نہیں سکتے
یہ پیار سکھائیں
یہ راہ دکھائیں
یہ ہم کو سکھائیں
کہ بنتے ہیں کیسے
دلوں کا سہارا
یہ پہلا پہلا تارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.