گیت
انڈا مکھن اور حلوہ
بسکٹ ٹافی اور زردہ
سب کو من کا میت لکھا
میں نے بھی کیا گیت لکھا
چھٹی ساتھی ونڈر فل
گیند کبڈی شور و غل
ان سب کو سنگیت لکھا
میں نے بھی کیا گیت لکھا
مکتب ٹیچر اور کتاب
وہ الجبرا ہو کہ حساب
سب کو پرانی ریت لکھا
میں نے بھی کیا گیت لکھا
جب بھی کی پڑھنے میں بھول
ٹھوکم ٹھاک ہوئی معقول
اس کو سچی پریت لکھا
میں نے بھی کیا گیت لکھا
جب نہ ملا کوئی انعام
ہو گیا سارا کھیل تمام
اپنی ہار کو جیت لکھا
میں نے بھی کیا گیت لکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.