مری یاد میں تم نہ آنسو بہانہ
دلچسپ معلومات
مدہوش (1951)
مری یاد میں تم نہ آنسو بہانہ
نہ جی کو جلانا مجھے بھول جانا
سمجھنا کہ تھا ایک سپنا سہانہ
وہ گزرا زمانہ مجھے بھول جانا
مری یاد میں
جدا میری منزل جدا تیری راہیں
ملیں گی نہ اب تیری میری نگاہیں
مجھے تیری دنیا سے ہے دور جانا
نہ جی کو جلانا مجھے بھول جانا
مری یاد میں
یہ رو رو کے کہتا ہے ٹوٹا ہوا دل
نہیں ہوں میں تیری محبت کے قابل
مرا نام تک اپنے لب پہ نہ لانا
نہ جی کو جلانا مجھے بھول جانا
مری یاد میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.