دلی کے شاعر اور ادیب
کل: 971
آبرو شاہ مبارک
اردو شاعری کے بنیاد سازوں میں سے ایک، میر تقی میر کے ہم عصر
امیر خسرو
اردو/ ہندوی کے پہلے شاعر، حضرت نظام الدین اولیا کے شاگرد اور ماہر موسیقی ، اپنی ’ پہیلیوں‘ کے لئے مشہور جو ہندوستانی لوک ادب کا حصہ ہیں، طبلہ اور ستار جیسے اہم ساز ایجاد کئے۔ ’ زحال مسکیں مکن تغافل‘ جیسی غزل لکھی جسے اردو/ ہندوی شاعری کا نقش اول کہا جاتا ہے
داغؔ دہلوی
- پیدائش : دلی
- سکونت : دلی
- وفات : حیدر آباد
مقبول ترین اردو شاعروں میں سے ایک ، شاعری میں برجستگی ، شوخی اور محاوروں کے استعمال کے لئے مشہور
فراق گورکھپوری
- پیدائش : گورکھپور
- سکونت : الہٰ آباد
- وفات : دلی
ممتاز ترین قبل از جدید شاعروں میں نمایاں، جنہوں نے جدید شاعری کے لئے راہ ہموار کی۔ اپنے بصیرت افروز تنقیدی تبصروں کے لئے معروف۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز
انشا اللہ خاں انشا
- پیدائش : مرشد آباد
- سکونت : دلی
- وفات : لکھنؤ
لکھنؤ کے سب سے گرم مزاج شاعر ، میر تقی میر کے ہم عصر ، مصحفی کے ساتھ چشمک کے لئے مشہور ، انہوں نے ریختی میں بھی شعر کہے اور نثر میں ’رانی کیتکی کی کہانی‘ لکھی
خاں آرزو سراج الدین علی
ماہر لسانیات،میر تقی میر اور میر درد کے استاد
خواجہ میر درد
صوفی شاعر، میرتقی میر کے ہم عصر ، ہندوستانی موسیقی کے گہرے علم کے لئے مشہور
مہاتما گاندھی
میر تقی میر
اردو کے پہلے عظیم شاعر جنہیں ’ خدائے سخن ‘ کہا جاتا ہے
محمد حسین آزاد
اردو کے ممتاز ترین صاحب اسلوب نثر نگار اور شاعر، ’آب حیات‘ کے مصنف، اردو میں جدید نظم کی تحریک کے بانیوں میں شامل۔
محمد رفیع سودا
اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعروں میں شامل، میر تقی میر کے ہم عصر
مومن خاں مومن
غالب اور ذوق کے ہم عصر۔ وہ حکیم ، ماہر نجوم اور شطرنج کے کھلاڑی بھی تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مرزا غالب نے ان کے شعر ’ تم مرے پاس ہوتے ہو گویا/ جب کوئی دوسرا نہیں ہوتا‘ پر اپنا پورا دیوان دینے کی بات کہی تھی
نظیر اکبرآبادی
میر تقی میر کے ہم عصر ممتاز شاعر، جنہوں نے ہندوستانی ثقافت اور تہواروں پر نظمیں لکھیں ، ہولی ، دیوالی اور دیگر موضوعات پر نظموں کے لئے مشہور
سید محمد میر اثر
اہم کلاسیکی شاعر، خواجہ میر درد کے چھوٹے بھائی
شیخ ابراہیم ذوقؔ
- سکونت : دلی
آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کے استاد اور ملک الشعرا۔ غالب کے ساتھ ان کی رقابت مشہور ہے
تاباں عبد الحی
شاعری کے علاوہ اپنی خوش شکلی کے لئے بھی مشہور ہیں۔ کم عمری میں وفات پائی۔
اے پی جے عبد الکلام
عبدالرحمان احسان دہلوی
مغل بادشاہ شاہ عالم ثانی کے استاد، میر تقی میر کے متاخرین شعرا کے ہم عصر
الطاف حسین حالی
اردو تنقید کے بانیوں میں شامل۔ ممتاز قبل از جدید شاعر۔ مرزا غالب کے سوانح ’یاد گار غالب‘ لکھنے کےلئے مشہور
امیر قزلباش
مقبول اردو شاعر اور فلم نغمہ نگار۔ پریم روگ اور رام تیری گنگا میلی کے گیتوں کے لئے مشہور
امرتا پریتم
پنجابیزبان کی مقبول شاعرہ اور فکشن نگار۔ گیان پیٹھ انعام سے سرفراز
اشرف علی فغاں
۱۸ ویں صدی کے ممتاز شاعروں میں شامل ، میر تقی میر کے معاصر
بہادر شاہ ظفر
آخری مغل بادشاہ ۔ غالب اور ذوق کے ہم عصر
بلراج کومل
ممتاز جدید شاعر اور افسانہ نگار، ہندوستان میں جدید اردو نظم کے فرو غ کے لئے اہم خدمات انجام دیں۔
فائز دہلوی
میر سے قبل اردو کے ممتاز شاعر جنھوں نے اردو شاعری کی بنیاد رکھی
حسرتؔ موہانی
مجاہد آزادی اور آئین ساز اسمبلی کے رکن ، ’انقلاب زندہ باد‘ کا نعرہ دیا ، شری کرشن کے معتقد ، اپنی غزل ’ چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے‘ کے لئے مشہور
انعام اللہ خاں یقین
میر تقی میرؔ کے ہم عصر اور ان کے حریف کے طور پر مشہور۔ انہیں ان کے والد نے قتل کیا
اقبال بانو
جواہر لعل نہرو
- پیدائش : الہٰ آباد
- سکونت : دلی
- وفات : دلی
لالہ سری رام
ادیب، محقق، اردو شعرا کا تذکرہ،چار ضخیم جلدوں میں با عتبار حروف تہجی’خمخانہ جاوید‘ کے مرتب
مخدومؔ محی الدین
- پیدائش : میڈک
- سکونت : حیدر آباد
- وفات : دلی
اہم ترقی پسند شاعر، ان کی کچھ غزلیں ’ بازار‘ اور ’ گمن‘ جیسی فلموں کے سبب مقبول
مولانا وحیدالدین خاں
مظہر مرزا جان جاناں
معروف کلاسیکی شاعر، صوفیانہ مزاج کے حامل مذہبی عالم جنہیں مذہبی وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا
میر مہدی مجروح
- سکونت : دلی
میر محمدی بیدار
مرزا سلامت علی دبیر
محمد حسن
- پیدائش : مراد آباد
- سکونت : دلی