تجھے چھو کر بھی مری روح میں شدت نہیں ہے
تجھے چھو کر بھی مری روح میں شدت نہیں ہے
دل لگی سی ہے یہ دراصل محبت نہیں ہے
اپنے اندر ہی گھٹا رہنے لگا ہوں اب تو
تیرے غم میں ابھی رونے کی نزاکت نہیں ہے
میرے جذبوں میں مری روح کی پاکیزگی ہے
جو بھی لکھتا ہوں مجھے اس کی ملامت نہیں ہے
در امکان کی دستک مجھے بھیجی گئی ہے
میری قسمت میں تو موجود کی دولت نہیں ہے
ایک سرشار اذیت میں گرفتار ہوں میں
مگر افسوس کہ یہ تیری بدولت نہیں ہے
میرے اندر کوئی کہرام مچا رہتا ہے
اے زمانے تجھے سننے کی ضرورت نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.