Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شکستہ پا ہیں کوئی آسرا بناتے ہیں

شارق جمال

شکستہ پا ہیں کوئی آسرا بناتے ہیں

شارق جمال

MORE BYشارق جمال

    شکستہ پا ہیں کوئی آسرا بناتے ہیں

    مٹا کے خود کو جو ہم اک خدا بناتے ہیں

    ہمیں شعور حقیقت نہیں سو ہم اکثر

    فریب جنبش بال ہما بناتے ہیں

    وہ اپنے حسن کا ہر راز کھولنے کے لیے

    قبا بناتے ہیں بند قبا بناتے ہیں

    ابد کے دوش پہ سوئے ازل چلے ہیں کہ ہم

    نیا ہی نقش کوئی دہر کا بناتے ہیں

    خدائے موسم گل ان کو تازگی بخشے

    جو دست شوق سے دست صبا بناتے ہیں

    نئے سرے سے کوئی انتہا بنانے کو

    نئے سرے سے کوئی ابتدا بناتے ہیں

    خدا شناس ہیں ہم اس لئے بنام صنم

    حرم بناتے ہیں قبلہ نما بناتے ہیں

    کبھی گزر نہ سکیں اپنے قریۂ جاں سے

    سو ہم وجود میں اپنے خلا بناتے ہیں

    کسی حسینۂ بلقیس ادا کی خاطر ہم

    نگار خانۂ شہر سبا بناتے ہیں

    ہم اپنے ذہن کے قرطاس پر ترے ہوتے

    تجھے بناتے ہیں اور جا بجا بناتے ہیں

    چلو جہان خیال و گمان میں شارقؔ

    پھر اس جہاں سا کوئی سانحہ بناتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

    Register for free
    بولیے