شکست رنگ تمنا کو عرض حال کہوں
سکوت لب کو تقاضائے صد سوال کہوں
ہزار رخ ترے ملنے کے ہیں نہ ملنے میں
کسے فراق کہوں اور کسے وصال کہوں
مجھے یقیں ہے کہ کچھ بھی چھپا نہیں ان سے
انہیں یہ ضد کہ دل مبتلا کا حال کہوں
تو بے مثال سہی پھر بھی دل کو ہے اصرار
ادا ادا کو تری عالم مثال کہوں
مزاج محفل گیتی اگر نہ برہم ہو
تو رنگ عیش کو گرد رخ ملال کہوں
ہوا کے دوش پہ ہے ایک شعلۂ لرزاں
کہوں تو کیا تری تہذیب کا مآل کہوں
وہ ایک خواب جو تعمیر آپ ہے اپنی
میں کیا حقیقت رعنائی خیال کہوں
غزل کی بات رہے گی وہیں اگر سو بار
جواب شوخی و رعنائی غزال کہوں
روشؔ یہ سادگی عشق کا تقاضا ہے
کمال ہوش کو اخلاص کا زوال کہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.