رو رو کے بیاں کرتے پھرو رنج و الم خوب
رو رو کے بیاں کرتے پھرو رنج و الم خوب
حاصل نہیں کچھ بھی جو نہ ہو رنگ قلم خوب
بازار میں اک چیز نہیں کام کی میرے
یہ شہر مری جیب کا رکھتا ہے بھرم خوب
منزل تو کسی خاص کو ہی ملتی ہے، ورنہ
دیکھے تو سبھی نے ہیں مرے نقش قدم خوب
یہ ٹھیک ہے رشتے میں بندھا رہتا ہے اب دل
اس کعبے میں ہوتا تھا کبھی جشن صنم خوب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.