پہلی کرن کے وار سے پہلے کی بات تھی
پہلی کرن کے وار سے پہلے کی بات تھی
دکھ صبح زر نگار سے پہلے کی بات تھی
آنکھیں بچی کہاں ہیں کہ یہ لوگ دیکھ پائیں
بینائی اس غبار سے پہلے کی بات تھی
ہر سمت میں ہوں اور میرے ہونے کی ہے خبر
دنیا وصال یار سے پہلے کی بات تھی
سن لفظ انتظار ہے اصلاً صدائے کن
تنہائی انتظار سے پہلے کی بات تھی
ہم ہی تھے اپنا روگ بھی اپنا علاج بھی
یہ عشق کے خمار سے پہلے کی بات تھی
دنیا تھی ہم پہ بوجھ کہ دنیا پہ بوجھ ہم
یہ بات دل پہ بار سے پہلے کی بات تھی
کہنہ اداسیوں میں کھلے قہقہے تھے ہم
یہ دکھ کے ریگزار سے پہلے کی بات تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.