محبت کیا محبت کا صلا کیا
محبت کیا محبت کا صلا کیا
غم بربادئ جنس وفا کیا
دل بے مدعا کا مدعا کیا
ہمارا حال ہم سے پوچھنا کیا
ہمیں دنیا میں اپنے غم سے مطلب
زمانے کی خوشی سے واسطا کیا
ستم ہائے فراواں چاہتا ہوں
کرم کی آرزو کیا التجا کیا
ہم اس کے اور اس کا غم ہمارا
اس انداز کرم کا پوچھنا کیا
رہا دل کو نہ اب ذوق ستم کیوں
وہ ہیں آمادۂ ترک جفا کیا
ترے غم کے سہارے جی رہے ہیں
ہماری آرزو کیا مدعا کیا
بہاروں پر خزاں صرف اثر ہے
مآل غنچہ و گل دیکھنا کیا
تعلق اور ترے غم سے تعلق
عروج بخت اخترؔ پوچھنا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.