مرے شانوں پہ ان کی زلف لہرائی تو کیا ہوگا
مرے شانوں پہ ان کی زلف لہرائی تو کیا ہوگا
محبت کو خنک سائے میں نیند آئی تو کیا ہوگا
پریشاں ہو کے دل ترک تعلق پر ہے آمادہ
محبت میں یہ صورت بھی نہ راس آئی تو کیا ہوگا
سر محفل وہ مجھ سے بے سبب آنکھیں چراتے ہیں
کوئی ایسے میں تہمت ان کے سر آئی تو کیا ہوگا
مجھے پیہم محبت کی نظر سے دیکھنے والے
مرے دل پر تری تصویر اتر آئی تو کیا ہوگا
بہت مسرور ہیں وہ چھین کر دل کا سکوں عنواںؔ
ہجوم غم میں بھی مجھ کو ہنسی آئی تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.