مہرباں کوئی نظر آئے تو سمجھوں تو ہے
مہرباں کوئی نظر آئے تو سمجھوں تو ہے
پھول مہکیں تو یہ جانوں کہ تری خوشبو ہے
عقل تسلیم نہیں کرتی پہ دل مانتا ہے
وہ کوئی معجزہ ہے وہم ہے یا جادو ہے
اب ترا ذکر کریں گے نہ تجھے یاد کبھی
ہاں مگر دل کے دھڑکنے پہ کسے قابو ہے
کچھ مزاج اپنا ہی بیگانہ ہوا جاتا ہے
ورنہ اس شخص کی تو نرم روی کی خو ہے
غم رگ و پے میں اترتا ہے لہو کی صورت
درد پلکوں پہ لرزتا ہوا اک آنسو ہے
آج کچھ رنگ دگر ہے مرے گھر کا خالدؔ
سوچتا ہوں یہ تری یاد ہے یا خود تو ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.