کبھی زباں پہ نہ آیا کہ آرزو کیا ہے
کبھی زباں پہ نہ آیا کہ آرزو کیا ہے
غریب دل پہ عجب حسرتوں کا سایا ہے
صبا نے جاگتی آنکھوں کو چوم چوم لیا
نہ جانے آخر شب انتظار کس کا ہے
یہ کس کی جلوہ گری کائنات ہے میری
کہ خاک ہو کے بھی دل شعلۂ تمنا ہے
تری نظر کی بہار آفرینیاں تسلیم
مگر یہ دل میں جو کانٹا سا اک کھٹکتا ہے
جہان فکر و نظر کی اڑا رہی ہے ہنسی
یہ زندگی جو سر رہ گزر تماشا ہے
یہ دشت وہ ہے جہاں راستہ نہیں ملتا
ابھی سے لوٹ چلو گھر ابھی اجالا ہے
یہی رہا ہے بس اک دل کے غم گساروں میں
ٹھہر ٹھہر کے جو آنسو پلک تک آتا ہے
ٹھہر گئے یہ کہاں آ کے روز و شب اخترؔ
کہ آفتاب ہے سر پر مگر اندھیرا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.