کبھی جو شب کی سیاہی سے ناگہاں گزرے
دلچسپ معلومات
(1978)
کبھی جو شب کی سیاہی سے ناگہاں گزرے
ہم اہل ظرف ہر اک سوچ پر گراں گزرے
نگاہ و دل سے مٹا دیں جو تشنگی کا عذاب
وہ آبشار کے دھارے ابھی کہاں گزرے
غم آفریں تھا مسلسل سکوت شہر حبیب
ہم اس گلی سے مگر پھر بھی شادماں گزرے
شکستگی کی طلسمی فضا نئی تو نہیں
یہاں تو ایسے کئی دور امتحاں گزرے
نظر میں شوخ شبیہیں لیے ہوئے ہے سحر
ابھی نہ کوئی ادھر سے دھواں دھواں گزرے
تمام کوہ کشاکش تھا میرے سر پہ خیالؔ
اگرچہ اور بھی دنیا میں سخت جاں گزرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.