جہاں دیکھو وہاں موجود میرا کرشن پیارا ہے
جہاں دیکھو وہاں موجود میرا کرشن پیارا ہے
اسی کا سب ہے جلوہ جو جہاں میں آشکارا ہے
بھلا مخلوق خالق کی صفت سمجھے کہاں قدرت
اسی سے نیتی نیتی اے یار دیدوں نے پکارا ہے
نہ کچھ چارا چلا لاچار چاروں ہار کر بیٹھے
بچارے بید نے پیارے بہت تم کو بیچارہ ہے
جو کچھ کہتے ہیں ہم یہ بھی ترا جلوہ ہے اک ورنہ
کسے طاقت جو منہ کھولے یہاں ہر شخص ہارا ہے
ترا دم بھرتے ہیں ہندو اگر ناقوس بجتا ہے
تجھے بھی شیخ نے پیارے اذاں دے کر پکارا ہے
جو بت پتھر ہیں تو کعبے میں کیا جز خاک و پتھر ہیں
بہت بھولا ہے وہ اس فرق میں سر جس نے مارا ہے
نہ ہوتے جلوہ گر تم تو یہ گرجا کب کا گر جاتا
نصاریٰ کو بھی تو آخر تمہارا ہی سہارا ہے
تمہارا نور ہے ہر شے میں کہہ سو کوئی تک پیارے
اسی سے کہہ کے ہر ہر تم کو ہندو نے پکارا ہے
گنہ بخشو رسائی دو رساؔ کو اپنے قدموں تک
برا ہے یا بھلا ہے جیسا ہے پیارے تمہارا ہے
- کتاب : Bhartendu Samagr (Pg. 270)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.