جان بے تاب عجب تیرے ٹھکانے نکلے
بارش سنگ میں سب آئنہ خانے نکلے
سب بڑے زعم سے آئے تھے نئے صورت گر
سب کے دامن سے وہی خواب پرانے نکلے
رات ہر وعدہ و پیمان امر لگتا تھا
صبح کے ساتھ کئی عذر بہانے نکلے
اے کسی آتے ہوئے زندہ زمانے کے خیال
ہم ترے راستے میں پلکیں بچھانے نکلے
کاسۂ درد لیے کب سے کھڑے سوچتے ہیں
دست امکان سے کیا چیز نہ جانے نکلے
حرف انکار سر بزم کہا میں نے ظفرؔ
لاکھ اندیشے مرے دل کو ڈرانے نکلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.