Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق کی دنیا میں کیا کیا ہم کو سوغاتیں ملیں

کرم حیدرآبادی

عشق کی دنیا میں کیا کیا ہم کو سوغاتیں ملیں

کرم حیدرآبادی

MORE BYکرم حیدرآبادی

    عشق کی دنیا میں کیا کیا ہم کو سوغاتیں ملیں

    سونی صبحیں روتی شامیں جاگتی راتیں ملیں

    یا برستی دھوپ میں تپتے سلگتے دن ملے

    یا ردائے درد میں لپٹی ہوئی راتیں ملیں

    کچھ صباحت کچھ ملاحت تھی نصیب عاشقاں

    آنسوؤں کے رنگ میں نمکین برساتیں ملیں

    گہ اجڑ جانے کا ماتم گہ بچھڑ جانے کا شور

    دل کے اندر جب ملیں نوحوں کی باراتیں ملیں

    کھوکھلے چہروں پہ سیم و زر کی تھیں آرائشیں

    اہل معنی کو مگر لفظوں کی خیراتیں ملیں

    کھیلنے والے تو بس دس بیس شطرنجی رہے

    دیکھنے والوں کو شہ ماتوں پہ شہ ماتیں ملیں

    زلزلے آئے تو جو پیکر تھے سنگ و خشت کے

    ان کے ہونٹوں پر دعائیں اور مناجاتیں ملیں

    عشق کو فکر و شعور زندگی درکار تھا

    اور اسے نا پختہ ذہنوں کی کراماتیں ملیں

    ہم انہی کو شعر کا قالب عطا کرتے رہے

    بے صدا ہونٹوں پہ جو بکھری ہوئی باتیں ملیں

    کس طرح کہتے کرمؔ دنیا سے اپنے دل کا حال

    دوستوں سے بھی ادھوری سی ملاقاتیں ملیں

    مأخذ :
    • کتاب : Pakistani Adab (Pg. 646)
    • Author : Dr. Rashid Amjad
    • مطبع : Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan (2009)
    • اشاعت : 2009

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے