ہم نہ دنیا کے ہیں نہ دیں کے ہیں
ہم نہ دنیا کے ہیں نہ دیں کے ہیں
ہم تو اک زلف عنبریں کے ہیں
شیشہ و مے سے بے نیاز ہیں ہم
مست اس چشم سرمگیں کے ہیں
رنگ ہو روشنی ہو یا خوشبو
سب میں پرتو اسی حسیں کے ہیں
چشم بے خواب دامن گلگوں
سب کرشمے اسی ذہیں کے ہیں
ہیں مکیں قریۂ محبت کے
آسماں کے نہ ہم زمیں کے ہیں
آئے تھے شہر حسن میں اک دن
اور اک عمر سے یہیں کے ہیں
آیتیں ہیں ہماری قسمت کی
یہ جو چتون تری جبیں کے ہیں
ظلمت شام ہجر سے عمرانؔ
تذکرے ایک مہ جبیں کے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.