حیرتؔ کے دل پہ وار کیا ہائے کیا کیا
حیرتؔ کے دل پہ وار کیا ہائے کیا کیا
خود کو بھی بے قرار کیا ہائے کیا کیا
مجھ کو نہ تھا خود اپنی نگاہوں پہ اعتبار
اور اس نے اعتبار کیا ہائے کیا کیا
جتنا ہی میں خراب ہوا ناتواں ہوا
اتنا ہی اس نے پیار کیا ہائے کیا کیا
میں اس سے بد گماں رہا اف اے فریب عشق
اور اس نے مجھ کو پیار کیا ہائے کیا کیا
ہنس ہنس کے اپنا دامن رنگیں دیا مجھے
اور میں نے تار تار کیا ہائے کیا کیا
ملتا تھا اک نظر سے مری روح کو قرار
اس نے بھی بے قرار کیا ہائے کیا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.