غم سے بکھرا نہ پائمال ہوا
میں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
وقت گزرا تو موجۂ گل تھا
وقت ٹھہرا تو ماہ و سال ہوا
ہم گئے جس شجر کے سائے میں
اس کے گرنے کا احتمال ہوا
بس کہ وحشت تھی کار دنیا سے
کچھ بھی حاصل نہ حسب حال ہوا
سن کے ایران کے نئے قصے
کچھ عجب صوفیوں کا حال ہوا
جانے زنداں میں کیا کہا اس نے
جس کا کل رات انتقال ہوا
کس لیے ظلم ہے روا اس دم
جس نے پوچھا وہ پائمال ہوا
جس تعلق پہ فخر تھا مجھ کو
وہ تعلق بھی اک وبال ہوا
اے حسنؔ نیزۂ رفیقاں سے
سر بچانا بھی اک کمال ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.