بت بنے راہ تکو گے کب تک
بت بنے راہ تکو گے کب تک
آس کی آنچ سہو گے کب تک
سر اٹھا کر کبھی دیکھو تو سہی
دل کی دنیا میں بسو گے کب تک
جس نے اپنی بھی خبر لی نہ کبھی
تم اسے یاد کرو گے کب تک
ہم سفر ہو تو کوئی اپنا سا
چاند کے ساتھ چلو گے کب تک
کوئی پتا ہے نہ بوٹا ہے نہ گل
دشت کو باغ کہوگے کب تک
ہر طرف آگ برستی ہے یہاں
کس توقع پہ رہوگے کب تک
آندھیاں تیز ہوئی جاتی ہیں
گھر بلاتا ہے چلو گے کب تک
کوئی جا کر نہیں آتا شہرتؔ
صورت شمع گھلو گے کب تک
- کتاب : Beesveen Sadi Ki Behtareen Ishqiya Ghazlen (Pg. 134)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.