آنکھ میں اشک لیے خاک لیے دامن میں
آنکھ میں اشک لیے خاک لیے دامن میں
ایک دیوانہ نظر آتا ہے کب سے بن میں
میرے گھر کے بھی در و بام کبھی جاگیں گے
دھوپ نکلے گی کبھی تو مرے بھی آنگن میں
کہیے آئینۂ صد فصل بہاراں تجھ کو
کتنے پھولوں کی مہک ہے ترے پیراہن میں
شب تاریک مرا راستہ کیا روکے گی
مرے آنچل میں ستارے ہیں سحر دامن میں
کن شہیدوں کے لہو کے یہ فروزاں ہیں چراغ
روشنی سی جو ہے زنداں کے ہر اک روزن میں
عہد رفتہ کی تمنا کا فسوں زندہ ہے
دل ناکام ابھی تک تری ہر دھڑکن میں
ہمیں منظور نہیں اگلی روایات جنوں
باخرد ہو گئی گلنارؔ دوانہ پن میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.