آنا جانا ہے تو قامت سے تم آؤ جاؤ
در اظہار مروت سے تم آؤ جاؤ
وہ تحیر جو تمہیں لے کے یہاں آیا تھا
اس تحیر کی وساطت سے تم آؤ جاؤ
ہم کسی سمت بگولوں کو نہیں روکتے ہیں
گرمی ذوق شرارت سے تم آؤ جاؤ
کف اڑانے پہ بھی پابندی نہیں ہے کوئی
ہاں مگر تھوڑی نفاست سے تم آؤ جاؤ
ہمیں امید بلاغت تو نہیں ہے تم سے
بس ذرا تھوڑی بلوغت سے تم آؤ جاؤ
کس نے روکا ہے سر راہ محبت تم کو
تمہیں نفرت ہے تو نفرت سے تم آؤ جاؤ
تم کہ طفلان ادب ساتھ لگائے ہوئے ہو
کسی منقول شریعت سے تم آؤ جاؤ
ہم نے اشعار کا دروازہ کھلا رکھا ہے
جب بھی جی چاہے سہولت سے تم آؤ جاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.