آ کے وہ مجھ خستہ جاں پر یوں کرم فرما گیا
آ کے وہ مجھ خستہ جاں پر یوں کرم فرما گیا
کوئی دم بیٹھا دل ناشاد کو بہلا گیا
کون لا سکتا ہے تاب اس کے رخ پر نور کی
جس طرف سے ہو کے گزرا برق سی لہرا گیا
آنکھ بھر کر دیکھ لینا کچھ خطا ایسی نہ تھی
کیا خبر کیوں ان کو مجھ پر اتنا غصہ آ گیا
پھر گئی اک اور ہی دنیا نظر کے سامنے
بیٹھے بیٹھے کیا بتاؤں کیا مجھے یاد آ گیا
یک بیک مغموم کے چہرے پہ رونق آ گئی
کون جانے آنکھوں آنکھوں میں وہ کیا سمجھا گیا
یوں تو ہم نے بھی اسے دیکھا ہے لیکن اے حمیدؔ
جانے تجھ کو کون سا انداز اس کا بھا گیا
- کتاب : Shaam e Sehra (Pg. 176)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.