Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حضرت امیرخسرو اور بچےّ

شکیل الرحمن

حضرت امیرخسرو اور بچےّ

شکیل الرحمن

MORE BYشکیل الرحمن

    بچو! تم حضرت امیر خسروؒ کو خوب جانتے ہو، انھیں اپنے ملک ہندوستان سے بےپناہ محبت تھی، یہاں کی ہر چیز کو پسند کرتے تھے۔ ایک بار ایسا ہوا کہ امیر خسروؒ گھوڑے پر سوار کہیں سے آ رہے تھے۔ مہرولی پہنچتے ہی انھیں پیاس لگی، آہستہ آہستہ پیاس کی شدّت بڑھتی چلی گئی۔ انھوں نے اپنے پانی والے چمڑے کا بیگ کھولا اس میں ایک قطرہ بھی پانی نہ تھا، وہ خود اپنے سفر میں سارا پانی پی چکے تھے، مئی جون کے مہینوں میں تم جانتے ہی ہو دلی میں کس شدت کی گرمی پڑتی ہے۔ گرمی بڑھی ہوئی تھی، دھوپ تیز تھی، کچھ دور سے انھوں نے دیکھا آم کا ایک گھنا باغ ہے۔ اس کے پاس ہی ایک کنواں ہے، نزدیک آئے تو دیکھا وہاں چند بچے آم کے ایک پیڑ کے نیچے بیٹھے رسیلے آم چوس رہے ہیں اور مٹکے سے پانی نکال نکال کر پی رہے ہیں۔ پانی کا مٹکا دیکھ کر حضرت امیر خسروؒ کی پیاس اور بڑھ گئی۔ یوں تو وہ آم کے دیوانے تھے پھلوں میں سب سے زیادہ آم ہی کو پسند کرتے تھے، لیکن اس وقت آم کا زیادہ خیال نہیں آیا بس وہ پانی پینا چاہتے تھے۔ گھوڑے پر سوار، آہستہ آہستہ وہ ان بچوں کے پاس آئے جو آم چوس رہے تھے اور مٹکے سے پانی پی رہے تھے۔ بچوں نے انھیں فوراً پہچان لیا۔ خوشی سے چیخنے لگے ’’خسرو بابا خسرو بابا۔’’ امیر خسروؒ انھیں اس طرح خوشی سے اچھلتے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔ گھوڑے سے اترے اور بچوں کے پاس آ گئے۔ بچوّں نے اُنھیں گھیر لیا۔ ’’خسرو بابا خسرو بابا کوئی پہیلی سنائیے۔’’— ’’ہاں ہاں کوئی پہیلی سنائیے۔’’ بچوں کی آوازیں ادھر ادھر سے آنے لگیں۔

    ’’نہیں بابا آج پہیلی وہیلی کچھ بھی نہیں، مجھے پیاس لگ رہی ہے میری کٹوری میں پانی بھر دو تاکہ میری پیاس بجھے اور میرے گھوڑے کو بھی پانی پلا دو۔’’ امیر خسروؒ نے اپنی پیالی بچوّں کی طرف بڑھائی ہی تھی کہ ایک بچے نے کٹوری اُچک لی اور بھاگ کر مٹکے سے پانی لے آیا۔ حضرت کی پیاس بجھی لیکن پوری نہیں بجھی۔ بولے ’’اور لاؤ پانی ایک کٹوری اور۔’’ بچےنے کٹوری لیتے ہوئے کہا ’’پہلے آپ ایک آم کھالیں اِس سے پیاس بھی کم ہو جائے گی۔ یہ لیجیے، یہ آم کھائیے، میں ابھی پانی لاتا ہوں۔’’ حضرت امیر خسروؒ نے مسکراتے ہوئے بچے کا تحفہ قبول کر لیا اور بچہ ایک بار پھر دوڑ کر پانی لے آیا۔ حضرت نے پانی پی کر سب بچوّں کو دُعائیں دیں۔ بچوّں نے گھوڑے کو بھی خوب پانی پلایا۔

    ’’خسرو بابا، اس سے کام نہیں چلےگا آپ کو آج ہمیں کچھ نہ کچھ سنانا ہی پڑےگا ورنہ ہم آپ کو جانے نہ دیں گے‘‘ ایک بچے نے مچل کر کہا۔

    ’’تو پھر ایسا کرو بچو، تم لوگ مجھ سے سوال کرو، میں تمھیں جواب دوں گا۔‘‘ حضرت امیر خسروؒ نے بچوں کے سامنے ایک تجویز رکھی، بچے فوراً راضی ہو گئے۔

    ’’تو پھر کرو سوال۔‘‘ حضرت امیر خسروؒ نے فرمایا۔

    ایک بچی نے سوچتے ہوئے پوچھا: ’’خسرو بابا، خسرو بابا، آپ کو کون سا پھول سب سے زیادہ پسند ہے؟‘‘

    حضرت امیر خسروؒ نے جواب دیا ’’یوں تو ہندوستان کے تمام پھول خوبصورت ہیں، سب کی خوشبو بہت اچھی اور بھلی ہے، لیکن تمام پھولوں میں مجھے چمپا سب سے زیادہ پسند ہے۔ میں اسے پھولوں کا سرتاج کہتا ہوں۔‘‘

    ’’چمپا تو مجھے بھی بہت پسند ہے، اس کی خوشبو بہت ا چھی لگتی ہے‘‘ ایک بچی نے کہا۔

    ’’خوب! دیکھو نا ہندوستان میں کتنے پھول ہیں کوئی گن نہیں سکتا انھیں۔ اس ملک میں سوسن، سمن، کبود، گل زریں، گل سرخ، مولسری، گلاب، ڈھاک، چمپا، جوہی، کیوڑا، سیوتی، کرنا، نیلوفر۔ پھر بنفشہ، ریحان، گل سفید، بیلا، گلِ لالہ اور جانے کتنے پھول ہیں۔ اپنے مولوی استاد سے کہنا، وہ تمھیں ہر پھول کے بارے میں کچھ نہ کچھ بتا دیں گے۔ مجھے چمپا سب سے زیادہ پسند ہے، یوں چنبیلی بھی مجھے بہت پسند ہے‘‘۔

    ایک دوسرے بچے نے سوال کیا ’’خسرو بابا اور پھلوں میں آپ کو سب سے زیادہ کون سا پھل پسند ہے؟‘‘

    ’’آم۔‘‘ حضرت نے فوراً جواب دیا۔

    سارے بچے کھلکھلاکر ہنس پڑے۔ ’’خسرو بابا، آم ہم سب کو بھی سب سے زیادہ پسند ہے۔ دیکھئے نا ہم کتنی دیر سے بس آم کھائے جا رہے ہیں، آپ بھی کھائیے نا، ہاتھ پر لے کر کیا بیٹھے ہیں؟‘‘ اس بچی نے کہا۔

    ’’میں اس آم کو تحفے کے طور پر لے جاؤں گا، اپنے بچوں کا تحفہ ہے نا، گھر پہنچ کر اسے دھو کر اطمینان سے بیٹھ کر کھاؤں گا۔‘‘ حضرت امیر خسروؒ نے جواب دیا۔ ’’اس کے بعد کون سا پھل آپ پسند کرتے ہیں؟‘‘ ایک دوسرے بچے نے پوچھا۔

    ’’آم کے بعد کیلا۔ کیلا بھی مجھے پسند ہے۔’’ حضرت نے جواب دیا۔‘‘

    ’’اور خسرو بابا، پرندوں میں کون سا پرندہ آپ کو زیادہ پسند ہے؟‘‘ ایک تیسرے بچیّ نے سوال کیا۔

    ’’پرندوں میں مجھے طوطا بہت ہی پسند ہے، اس لیے کہ طوطے اکثر انسان کی طرح بول لیتے ہیں۔ یوں مجھے مور، مینا، گوریا بھی پسند ہیں۔ آپ لوگ پوچھیں گے، جانوروں میں مجھے کون سا جانور پسند ہے؟ حضرت نے کہا۔

    ’’میں تو ابھی پوچھنے ہی والا تھا۔‘‘ ایک بچے نے کہا۔

    ’’تو سن لو مجھے ہاتھی، بندر اور بکری پسند ہیں۔‘‘ حضرت نے جواب دیا پھر خود ہی پوچھ لیا

    جانتے ہو بکری مجھے کیوں پسند ہے؟ اور مور کیوں پسند کرتا ہوں؟‘‘

    کیوں؟‘‘ کئی بچے ایک ساتھ بول پڑے۔’’

    ’’مور اس لیے کہ وہ دُلہن کی طرح سجا سجایا نظر آتا ہے اور بکری اس لیے کہ وہ ایک پتلی سی لکڑی پر چاروں پاؤں رکھ کر کھڑی ہو جاتی ہے‘‘۔ بچے کھلکھلا پڑے۔

    ا چھا بچو، اب میں چلتا ہوں۔ پانی پلانے کا شکریہ اور اس آم کا بھی شکریہ، میرے گھوڑے کو پانی پلایا اس کا بھی شکریہ۔’’

    حضرت امیر خسروؒ چلنے کو تیار ہو گئے تو ایک چھوٹے بچے نے روتے ہوئے کہا۔’’آپ سے دوستی نہیں کروں گا۔’’

    بھلا کیوں بابا، آپ ناراض کیوں ہو گئے؟‘‘ حضرت امیر خسروؒ نے پوچھا۔’’

    آپ نے کوئی گانا نہیں سنایا۔ وہی گانا سنائیے نا جو آپ حضرت نظام الدین اولیاؒء کے پاس کل صبح گا رہے تھے۔’’

    لیکن تم کہاں تھے وہاں؟’’ حضرت نے حیرت سے دریافت کیا۔

    میں وہیں چھپ کر سن رہا تھا۔ ’’پھر رونے لگا وہ بچہ۔‘‘

    ارے بابا روؤ نہیں، آنسو پونچھو۔ میں تمھیں وہی گانا سناؤں گا۔ ‘‘حضرت نے بچیّ کو منا لیا اور لگے لہک لہک کر گانے’’

    چھاپ تلک سب چھینی رے موسے نیناں ملاے کے

    پریم بھٹی کا مدھوا پلائکے، متوالی کر دینی رے موسے نیناں ملائے کے

    بل بل جاؤں میں تورے رنگ رجوا، اپنی سی کر لینی رے موسے نیناں ملائے کے

    کھسرو نجام کے بل بل جئے، موہے سہاگن کینی رے موسے نیناں ملائے کے

    حضرت امیر خسروؒ دیکھ رہے تھے کہ گانا سنتے ہوئے بچے جھوم رہے ہیں۔ گانا ختم ہوتے ہی بچے چپ ہو گئے اور پھر اچانک ہنسنے لگے، حضرت امیر خسروؒ بچوں کو پیار کرنے کے بعد اپنے گھوڑے پر سوار ہوئے اور اپنے گھر کی جانب روانہ ہو گئے۔ آم کے پیڑوں کے نیچے وہ بچے جھوم جھوم کر گا رہے تھے:

    چھاپ تلک سب چھینی رے موسے نیناں ملائے کے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

    Register for free
    بولیے