تو آخر ساز ہستی کیوں طرب آہنگ محفل تھا
تو آخر ساز ہستی کیوں طرب آہنگ محفل تھا
نشاط آئین کیف بے دلی یا رب اگر دل تھا
بہ فیض بے خودی ایسے مقام شوق میں ہم تھے
جہاں کار حصول مدعا تحصیل حاصل تھا
مقام ہو سویدائے مجرد عالم حیرت
مری گم گشتگی سے اب یہ نقشہ ہے جہاں دل تھا
ہمیں کمبخت احساس خودی اس در پہ لے بیٹھا
ہم اٹھ جاتے تو وہ پردہ بھی اٹھ جاتا جو حائل تھا
کہاں ذوق تن آسانی میں آسانی میسر تھی
تلاش راحت منزل میں دل گم کردہ منزل تھا
شکایت سن کے آداب محبت کہہ دیا اس نے
مجھے کہہ سن کے چپ ہونا پڑا آخر کہ قائل تھا
زبان داغؔ و شان ذوقؔ کچھ اس میں نہیں ناطقؔ
ارے یہ کیا ہے تو تو ہم نوائے نوحؔ و سائلؔ تھا
- Deewan-e-Natiq
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.