نہ کر کس پر زبردستی نہ کس کا دل دکھانا ہے
نہ کر کس پر زبردستی نہ کس کا دل دکھانا ہے
عبدالقادر قادر بیجاپوری
MORE BYعبدالقادر قادر بیجاپوری
نہ کر کس پر زبردستی نہ کس کا دل دوکھانا ہے
یتی کیا مال پرستی خدا کوں موں دیکھانا ہے
تکبر کے جو مسند پر غروری کا جو تکیہ دھر
رہا کیا بیٹھ غفلت کر تجھے دنیا تھے جانا ہے
نکر توں مردم آزاری تجھے مرنا ہے سوں ساری
عذاباں قبر ہے بھاری تجھے بھی واں سمانا ہے
کفن سے کھول مکھ تیرا لگا کر لیا ہے تربت سیں
کریں سب مل دفن تجکوں دنیا کا کیا بہانا ہے
اجل جس وقت آوے گا مرے گا کن عذابوں سیں
اندہارے گور میں تجکوں دنیا کا کیا بہانا ہے
پوچھے منکر نیکر تجکوں نہ نکلے جواب تجھ مکھ سیں
اوسے دہشت کے لرزے سیں زباں تب لٹ پٹانا ہے
خدا قاضی جو ہوے گا محمد پیشوا ہو کر
تیری نیکی بدی دونوں ترازو میں تولانا ہے
ہوجاوے خاک گل در گل رہے ماتی سوں ماتی مل
نکو لیوے نام کئی یک تل کیں اخر زمانا ہے
قبر میں رکھ تجھے جیوں کوں چلے سب چھوڑ کر گھر کوں
کہ یارب تم نکو چھورو جو یو بے کس بے زبانا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.