ہوا مجھ سے جدا دل اوس پہ کیا گزری خدا جانے
ہوا مجھ سے جدا دل اوس پہ کیا گزری خدا جانے
شاہ ضیا الدین الحسینی پروانہ برہانپوری
MORE BYشاہ ضیا الدین الحسینی پروانہ برہانپوری
ہوا مجھ سے جدا دل اوس پہ کیا گزری خدا جانے
کہ ہو جیتا رہا یا مر گیا ہے کوئی کیا جانے
قرار اوس گل میں اور میرے میں کیا ہے کوئی کیا جانے
کہ بو اس بات کی میں جانو یا باد صبا جانے
میرا کھویا ہوا دل زلف سے میں آج شب پوچھا
تو بل کھا کر مجھے کہنے لگا میری بلا جانے
ازل سے تا ابد آغاز و انجام اس گلستاں کا
نہ کوئی ابتدا جانے نہ کوئی انتہا جانے
سمجھنا کام نیں پروانہؔ ان بے درد لوگوں کا
ہمارے سوز کی باتوں کو کوئی دل جلا جانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.