تری آنکھوں میں اک مبہم فسانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
تری آنکھوں میں اک مبہم فسانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
دل برباد جینے کا بہانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
یہ دنیا ہے یہاں ہر آبگینہ ٹوٹ جاتا ہے
کہیں چھپتے پھرو آخر زمانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
کسی کا نقش پا تو مل ہی جائے گا جو آنکھیں ہیں
اگر سر ہے تو کوئی آستانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
کہیں تو عمر بھر کی بے قراری لے ہی جائے گی
کوئی دشت جنوں تیرا دوانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
جمیلؔ اک غم فروش وادئ غربت سہی لیکن
تمہارے شہر میں کوئی ٹھکانہ ڈھونڈھ ہی لے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.