گلاب جسم کا یوں ہی نہیں کھلا ہوگا
ہوا نے پہلے تجھے پھر مجھے چھوا ہوگا
شریر شوخ کرن مجھ کو چوم لیتی ہے
ضرور اس میں اشارہ ترا چھپا ہوگا
مری پسند پہ تجھ کو بھی رشک آئے گا
کہ آئنے سے جہاں تیرا سامنا ہوگا
یے اور بات کہ میں خود نہ پاس آ پائی
پہ مرا سایہ تو ہر شب تجھے ملا ہوگا
یے سوچ سوچ کے کٹتی نہیں ہے رات مری
کہ تجھ کو سوتے ہوئے چاند دیکھتا ہوگا
میں تیرے ساتھ رہوں گی وفا کی راہوں میں
یہ عہد ہے نہ مرے دل سے تو جدا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.