Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

حقیقتوں کا جلال دیں گے صداقتوں کا جمال دیں گے

کلیم عاجز

حقیقتوں کا جلال دیں گے صداقتوں کا جمال دیں گے

کلیم عاجز

MORE BYکلیم عاجز

    حقیقتوں کا جلال دیں گے صداقتوں کا جمال دیں گے

    تجھے بھی ہم اے غم زمانہ غزل کے سانچے میں ڈھال دیں گے

    تپش پتنگوں کو بخش دیں گے لہو چراغوں میں ڈھال دیں گے

    ہم ان کی محفل میں رہ گئے ہیں تو ان کی محفل سنبھال دیں گے

    نہ بندۂ عقل و ہوش دیں گے نہ اہل فکر و خیال دیں گے

    تمہاری زلفوں کو جو درازی تمہارے آشفتہ حال دیں گے

    یہ عقل والے اسی طرح سے ہمیں فریب کمال دیں گے

    جنوں کے دامن سے پھول چن کر خرد کے دامن میں ڈال دیں گے

    ہماری آشفتگی سلامت سلجھ ہی جائے گی زلف دوراں

    جو پیچ و خم رہ گیا ہے باقی وہ پیچ و خم بھی نکال دیں گے

    جناب شیخ اپنی فکر کیجے کہ اب یہ فرمان برہمن ہے

    بتوں کو سجدہ نہیں کرو گے تو بت کدے سے نکال دیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے