رہین آس رہی ہے نہ محو یاس رہی
رہین آس رہی ہے نہ محو یاس رہی
بچھڑ کے تجھ سے مری زیست بدحواس رہی
جو رند آیا تری بزم میں ہوا سیراب
وہ تشنہ کام رہا میں کہ جس کو پیاس رہی
تری نگاہ کرم نے وہ گل کھلائے ہیں
چمن میں فصل بہاراں اداس اداس رہی
ہر ایک لحظہ مری دھڑکنوں میں چبھتی تھی
عجیب چیز مرے دل کے آس پاس رہی
مئے نشاط تری سادگی نے چھلکا دی
نگاہ عشق کو کیا جانے کس کی پیاس رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.