کوہسار کا خوگر ہے نہ پابند گلستاں
کوہسار کا خوگر ہے نہ پابند گلستاں
آزاد ہے ہر قید مقامی سے مسلماں
گھر کنج قفس کو بھی بنا لیتی ہے بلبل
شاہیں کی نگاہوں میں نشیمن بھی ہے زنداں
اللہ کے بندوں کی ہے دنیا ہی نرالی
کانٹے کوئی بوتا ہے تو اگتے ہیں گلستاں
کہہ دو یہ قیامت سے دبے پاؤں گزر جائے
کچھ سوچ رہا ہے ابھی بھارت کا مسلماں
اے شیخ حرم آج ترا فیصلہ کیا ہے
صف بندئ مسجد کہ صف آرائی میداں
سینے میں شکم لے کے ابھرتی ہیں جو قومیں
بن جاتی ہیں آخر میں خود آزوقۂ دوراں
چلتی ہوئی اک بات ہے نا معتبر اک چیز
نا اہل کی دولت ہو کہ نادار کا ایماں
ملا کا یہ فتویٰ ہے کہ فاروقؔ ہے ملحد
اے دین محمد ترا اللہ نگہباں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.