آنکھ کچھ بے سبب ہی نم تو نہیں
آنکھ کچھ بے سبب ہی نم تو نہیں
یہ کہیں آپ کا کرم تو نہیں
ہم نے مانا کہ روشنی کم ہے
پھر بھی یہ صبح شام غم تو نہیں
عشق میں بندشیں ہزار سہی
بندش دانہ و درم تو نہیں
تھا کہاں عشق کو سلیقۂ غم
وہ نظر مائل کرم تو نہیں
مونس شب رفیق تنہائی
درد دل بھی کسی سے کم تو نہیں
وہ کہاں اور کہاں ستم گاری
کچھ بھی کہتے ہوں لوگ ہم تو نہیں
شکوے کی بات اور ہے ورنہ
لطف پیہم کوئی ستم تو نہیں
دیکھ اے قصہ گوئے رنج فراق
نوک مژگان یار نم تو نہیں
ان کے دل سے سوال کرتا ہے
یہ تبسم شریک غم تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.